22 ستمبر 2014 - 20:16
پاکستان، فوجی کاروائي، 23 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی مہم کے دوران فوج کی تازہ فضائی کارروائی میں مزید 23 دہشت گردوں ہلاک ہو گئے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو فوجی مہم ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں فضائی کارروائی کی گئی جس میں 23 دہشت گردوں ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 12 جون کو آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک 900 سے زائد ملکی و غیرملکی دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام ترتفصیلات آئی ایس پی آر کی جانب فراہم کی جاتی ہیں تاہم فوج کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے بعد ایک مرتبہ ملکی اور غیرملکی میڈیا کو تحصیل میرعلی کا دورہ کروایا گیا تھا۔

.......

/169